سپریم کورٹ بدھ کو ا نتخابی دھاندلی پر لیگی رہنما غوث علی شاہ کی اپیل کی سماعت کرے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) سپریم کورٹ بدھ کے روز ا نتخابی دھاندلی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما غوث علی شاہ کی اپیل کی سماعت کرے گی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے نواب وسان کو نااہل قرار دے کر سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دیا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا تھا نواب علی وسان پر کرپشن کے علاوہ دیگر بھی مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس اہم مقدمہ کی سماعت کریگا اور اسی روز فیصلہ سنائے جانے کا بھی امکان ہے ۔