سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت بدھ کو شروع کریگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت بدھ کے روز شروع کریگی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس اہم مقدمہ کی سماعت کریگی ۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیلنج کیا تھا حکومت نے دہشتگردوں کو جلد سزائیں دلانے کے لیے فوجی عدالتوں کو قائم کیا ہے اس مقصد کے لیے اکیسویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی ہے فوجی عدالتوں کے قیام پر بعض مذہبی سیاسی عناصر نے بھی احتجاج شروع کررکھا ہے ۔

سپریم کورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت منگل کے روز شروع کررہی ہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بیچ سماعت کرے گی انسداد دہشتگردی عدالتوں کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 184/3 کے تحت چیلنج کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :