سٹیون سمتھ کا منفرد کارنامہ،بطور کپتان پہلے ون ڈے اور ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:31

ہوبارٹ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے بطور کپتان ڈیبیو ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی۔ سمتھ بطور کپتان ڈیبیو ون ڈے اور ڈیبیو ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

(جاری ہے)

سمتھ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سنچری بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے بطور کپتان بھارت کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :