انتخابات چوری ہوئے یا نہیں ؟چاہتے ہیں جو ڈیشل کمیشن ہاں یا نہ میں فیصلہ کرے،اسحاق ڈار،

عمران چاہئیں تو آدھے گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے،کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا اور پانی کا پانی ہو جائے گا، تین شقوں پر اختلافات تھے،تحریک انصاف کو خط اور ای میل بھیج دی ہیں ، , آئین اور قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں ،جہاں تحریک انصاف جیتے وہاں الیکشن ٹھیک اور جہاں (ن) لیگ جیتے وہاں دھاندلی ہوئی ہے،عمران خان کی یہ مثبت سوچ نہیں ہے،وزیر خزانہ کی وفاقی وزیر انوشہ رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس