حضرت غوث پاک، کے حسن اخلاق سے ہزاروں کفار مسلمان ہوئے،علامہ سیف الله

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)طارق جہانگیریہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر وماہر روحانیات علامہ سیف الله طارقی نے تنظیم کے کارکنوں وشاگردوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ حضور سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی کی سیرت پر عمل کیاجائے توملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں وفد میں ذوالفقارعلی کھوسہ، محمد حسنین قادری، محمد ذیشان قادری ودیگر شامل تھے،انہوں نے کہاکہ زمانہ کم عمری میں بھی آپ کے سچ بولنے سے ڈاکوؤں کاسرداراس کا ٹولہ توبہ کرکے راہ راست پر آگئے، شیخ عبدالقادر جیلانی  المعروف حضرت غوث پاک کے حسن اخلاق سے متاثر ہوکرہزاروں کفار مسلمان ہوتے، آج کے نام نہاد مسلمان بچوں گلے کاٹ کرکہتے ہیں کہ اسلام کی خدمت کررہے ہیں دراصل یہ یہودونصاریٰ کی خدمت کررہے ہیں یہ ملک پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے اور الله پاک نے اس ملک کو اپنے نیک بندوں کے صدقے میں بے تحاشہ معدنیات سے نوازا ہے،کچھ عناصر عام مسلمان کو اولیاء وصوفیاء سے متنفرکرکے گمراہ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ تنظیمی سطح پر پورے بلوچستان میں اس ماہ مبارک کی مناسبت حضورسیدناغوث پاک کے ایصال ثواب کیلئے مختلف محفل ذکرونعت ﷺ منعقد کی جائیں گی،شاگردوکارکن وسنی عوام کثیر تعداد میں شریک ہوں۔