شان مصطفی مارچ ثابت کرے گا کہ کراچی نبی کے غلاموں کا شہر ہے، محمد اسلام

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہونے والا شان مصطفی ملین مارچ اُمت مسلمہ کی آواز ثابت ہوگا۔ کراچی کے عوام ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ کراچی نبی کے غلاموں کا شہر ہے۔ فرانس کے اخبار نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرکے 2 ارب مسلمانوں کے ایمان کو چیلنج کیا ہے۔

مسلمان حرمت رسول پر اپنی جانیں قربان کردیں گے۔

(جاری ہے)

آج کراچی کے عوام شان مصطفی ملین مارچ میں شریک ہوکر ثابت کردیں گے کہ مسلمان اپنے نبیﷺ کی توہین کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ محمد اسلام نے کہا کہ حضورﷺ کی ذات مبارکہ رحمت ہی رحمت تھی۔اسلام کو دہشت گرد قرار دینے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ مغرب نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی کا بچہ بچہ آج کے مارچ میں شریک ہوگا اور نبی سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کورنگی، لانڈھی قائد آباد، گلشن حدید، اسٹیل ٹاوٴن، بھینس کالونی، پیپری، بلال کالونی، شیرپاوٴ کالونی، قیوم آباد ودیگر علاقوں سے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :