ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی سے معاشی گروتھ حاصل ہوگی، ڈاکٹر اختیار بیگ

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) معروف صنعتکار اور FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ، فنانس اور کریڈٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ایک فیصد کمی کرکے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 8.5% تک لانے کو خوش آئند قرار دیا ہے جس سے ملک میں معاشی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ افراط زر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں بھی کمی کی جائے جس سے سرمایہ کاروں کو ایک مثبت پیغام ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ پالیسی کا بنیادی مقصد افراط زر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتی و معاشی گروتھ میں اضافہ کرنا تاکہ صنعتکار اور بزنس مین صنعتی شعبے اور کیپٹل مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں تاکہ ملک میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں۔ ڈاکٹر بیگ نے FPCCI کی پالیسی کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی سالانہ GDP گروتھ 6% سے 7% حاصل کرنا رکھنا ہوگی تاکہ غربت اور بیروزگاری میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ FPCCI پہلے ہی 2015ء کو معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا سال قرار دے چکی ہے اور ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :