ڈاکٹر معراج الہدیٰ سے سید منورحسن، صحافیوں اور ختم نبوت کے وفد کی والدہ کے وفات پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن، نائب امراء اسداللہ بھٹو،راشد نسیم،قاری الہداد کی قیادت میں ختم نبوت کراچی کے وفد، پاسبان کے الطاف شکور،عثمان معظم،سینئرصحافیوں، اطہر ہاشمی، سجاد عباسی،ہمایوں عزیز،نصراللہ چوہدری ،ممتاز دینی اسکالر پروفیسر عرفان احمداور اندرون سندھ سے کئی احباب نے قافلوں کی شکل میں گھر پہنچ کر ان سے والدہ کی وفات پر تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ختم نبوت کے وفد میں قاری عبدالمنان انور،قاری فیض الرحمان ،قاری نصراللہ عزیز ودیگر موجود تھے۔