ترقی کی آڑ میں میگاپروجیکٹ کے نام پر بلوچ دھرتی کے وسائل کی لوٹ مار کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،بی این پی

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )ترقی کی آڑ میں میگا پروجیکٹ کے نام پر بلوچ دھرتی کے قدرتی وسائل اور مال کی بے دریغ لوٹ مار اور استحصالی پالیسیوں کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرینگے جعلی توسیعی پسندانہ پالیسیوں میں مصروف عمل حکمران بلوچوں کی وجود اور شناخت کو ملیا میٹ کرنے اور اقلیت میں بدلنے کی درپے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز قبائلی رہنماء حاجی میر اللہ باد کے رہاش گاہ میں خلق لوہڑ کاریز یونٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن و ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر غلام رسول مینگل آغا خالد شاہ دلسوز حاجی عالمگیر مینگل شوکت بلوچ، بسم اللہ بلوچ میر محمد اکرم بنگلزئی ، اور محمد اویس کرد نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے رہنماء ہدایت اللہ جتک نے سرانجام دیئے پارٹی کے رہنماء نصیر احمد لہڑی ، سلام درانی اور صدام جتک بھی اس موقع پر موجود تھے پارٹی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نام پر ہمیشہ بلوچوں کو اپنے مادر وطن کی بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال دولت سے محروم رکھا گیا سوئی سے نکلتی ہوئی گیس چمالنگ کے کوہلہ دودر سیندھک پروجیکٹ ریکوڈک اور دیگر قدرتی وسائل نکالاگیا لیکن ان وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر آج ان علاقوں میں وسائل ختم ہورہے ہیں، لیکن ان وسائل سے بلوچ عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلوچستان کی ان علاقوں سے نکالی گئی دولت سے دیگر صوبوں کے عوام مستفید ہورہے ہیں لیکن اس خطے میں آباد عوام دربدر کی ٹھوکریں اور کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جوکہ استحصال کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہاکہ ماضی کی تجربات کو دیکھتے ہوئے اب بلوچ عوام یہ بخوبی آگاہ ہوچکے کہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی فلاح و بہبود تعلیم و صحت روز گار دینے سے کوئی سروکار نہیں ان کی نظریں بلوچ وطن کی وسائل کو ہڑپنا اور اپنے آمرانہ طرز حکمرانی اور بالادستی کو جاری و سار ی رکھنا جب بھی ہمارے اکابرین نے اس بد ترین لوٹ مار بلوچ وطن کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور استحصال کرنے کے خلاف اغواء اور بلا دست قوتوں نے طاقت کے زور پر اس آواز کو کمزور کرنے کی کوشش کیا ظلم جبر کا بازار گرم کرکے بلوچ فرزندوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا قید و بند کی صعبوتوں سے دوچار کیا اور طرح طرح کی اذیتیں دیکر یہ پیغام دی کہ وہ بلوچستان کو اپنا ایک کالونی سمجھتے ہوئے یہاں کے وسائل کی لوٹ مار کرینگے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ حکمرانوں کے ان ظلم و جبر کے سامنے کبھی بھی اپنے مادر وطن کے خلاف روا رکھے گئے منصوبوں اور سازشوں کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ آج اکسیویں صدی میں بھی حکمران بلوچ وطن کے خلاف سازشون میں مصروف عمل ہیں مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے سے بلوچوں کو بے وطن اور ان کے وجود اور تشخص کو ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی غیر قانونی آباد کاری اور انھیں تمام تر سرکاری دستاویزات کی فراہمی اور حکومتی مشینری کی پشت پنائی میں سرکاری اور مقامی قبائل کے اراضیات پر قبضہ جمانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ان لاکھوں کی تعداد مہاجرین کی موجودگی میں کسی بھی صورت میں آنے والے افراد شماری و خانہ شماری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ حکمران ایک بار پھر 2013ء کے انتخابات کی طرح جعلی لوگوں کو جس طرح اقتدار کے حوالے کیاگیا وہ ہی عمل دورا کر یہاں لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کو خانہ شماری و مردم شماری میں شامل کرکے بلوچوں کی آبادی کو خم کرکر دنیا کے سامنے بلوچوں کو اقلیتی قوم ظاہر کرنے کی کوشش کرینگے جوکہ ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے پارٹی رہنماؤں نے ممتاز قبائلی رہنماء ملک محمد رفیق شاہوانی ممتاز ٹرانسپورٹر و قبائلی شخصیت میر سعید احمد لہڑی بی ایس او کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالباسط بلوچ کو اپنے سینکڑوں قبائلی عمائدین دوست و احباب کے ہمراہ بی این پی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان عمائدین کی شمولیت سے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پارٹی یہاں کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن اور ہر دلعزیز قومی جماعت کی روپ میں ابھرتے چلے آرہے ہیں اور پارٹی نے کبھی بھی بلوچستان عوام کے قومی حقوق اور ایشوز پر مصلحت پسندی اصولوں پر سودہ بازی نہ کرتے ہوئے آمر حکمرانوں کے سامنے ظلم و جبر کے خلاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہر سخت مشکل کٹھن وقت میں پارٹی کارکنوں نے عوام کے اندر رہتے ہوئے قومی تحریک میں اپنا موثر ادا کیا آخر میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر غلام رسول مینگل کی نگرانی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی آغا خالد شاہ دلسوز اور حاجی عالمگیر نے یونٹ کے الیکشن کروائے محمد اویس کرد یونٹ سیکرٹری ، حاجی شیر خان لہڑی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ، اور میر محمد اکرم بنگلزئی،ظہور احمدضلعی کونسلر منتخب ہوئے پارٹی رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی پروگرام اور فکر و فلسفے آئین و منشور کو گھر گھر پہنچانے کی خاطر کسی قسم کی قربانی اور جدوجہد سے دریغ نہ کرتے ہوئے ایمانداری سے اپنے قومی و طنی ذمہ داریوں کو سرانجام دینگے ۔