جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس31جنوری کو ہوگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صو بائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی بورڈ کا مشترکہ اجلاس 31جنوری کو طلب کرلیا جمعیت علماء اسلام کے صو بائی ترجمان حاجی عبدالباری اچکزئی کے اعلان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صو بائی امیر مولانا فیض محمد نے جمعیت علماء اسلام کے صو بائی مجلس عاملہ اور صو بائی پارلیمانی بورڈ کا مشترکہ اجلاس 31جنوری سہ پہر 3بجے جمعیت علماء اسلام کے صو بائی سیکرٹریٹ جناح روڈ میں طلب کرلیا اجلاس میں ملکی ‘ صو بائی اور پارٹی امور کے متعلق اہم فیصلے کریگی

متعلقہ عنوان :