پیٹرولیم بحران، ابتدائی تحقیقات مکمل، رپورٹ تیار، 10کمپنیوں پربھاری جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:56

پیٹرولیم بحران، ابتدائی تحقیقات مکمل، رپورٹ تیار، 10کمپنیوں پربھاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب میں پیٹرولیم کے حالیہ بحران پر 10 مارکیٹنگ کمپنیوں کو پاکستان پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول بحران پر ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور شوکاز نوٹس ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی اوگرا میں جواب جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پاکستان پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باعث 10 مارکیٹنگ کمپنیوں نے 20 روز کیلئے پیٹرول کا سٹاک برقرار نہیں رکھا۔ دستاویزات کے مطابق پی ایس او، شیوران، شیل، اٹک پیٹرولم ، ایڈمور، آسکر، باکری اوور سیز آئل اور بائیکو کو پاکستان پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار قرار دیا گیا ہے اور ان کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔