گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے ، عبدالطیف مجاہد

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:02

فرید آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی نصیر آباد کے ضلعی کنوینر عبداللطیف مجاہد ڈپٹی کنوینر عبدالباقی کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں فرانس کے اخبار کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ فرانس کے اخبار نے نبی کریم ﷺ کے خاکے جاری کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے انھو ں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام مسلمانوں کی دل آزاری کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جا ئے گا انھوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کے خلاف عالمی برادری کے سامنے سخت احتجاج کیا جا ئے اور فرانس میں مقیم اپنے سفیر کو فوری طور پر واپس بلا کر فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کیا جا ئے انھو ں نے مزید کہا کہ ہم اپنے نبی کریم ﷺ کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :