سنگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریبوں اورر مستحقین میں گرم کپڑوں کی تقسیم

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:04

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)سنگت ویلفیر سوسائٹی سبی کے زیر اہتمام داوی مرغزانی میں غریب اور مستحقین میں گرم کپڑوں کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسٹنٹ دائریکٹر سوشل ویلفیر آفیسر میر دین محمد مری تھے اس موقع پر تنظیم کے صدر میر حدث خان مری،جنرل سیکرٹری سید مصظفے شاہ،علاقے کے معتبرین ملک حفیظ اللہ مرغزانی،خان ثناء اللہ مرغزانی،خان جمال خان مرغزانی،اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ دائریکٹر سوشل ویلفیر آفیسر میر دین محمد مری نے کہا کہ سنگت ویلفیر سوسائٹی سبی نے ہمیشہ مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرتے رہتے ہیں اورسنگت ویلفیر سوسائٹی سبی کی پہلی سماجی تنظیم ہے جس کی تمام شعبائے زندگی میں خدمات قابل ستائش ہے اور دوسرے تنظیموں کے لیے مشعل راہ ہے آج ان کی خدمات ہی کی وجہ سے دیگر تنظیمں بھی انکی نقش قدم پر چل رہی ہیں جو خوشی کی بات ہے اس موقع پر تنظیم کے صدر میر حدث خان مری نے کہا کہ تنظیم ہرسال غریب اور نادار افراد میں مخیر حضرات کے تعاون سے مدد کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ رئیارڈ بریگیڈئر عبدالرزق بلوچ کے توسط سے عالمگیر ٹرسٹ کراچی کی جانب سے جوامانت سونپی گئی ہے اسکو غریب اور مستحق تک پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم نے ہر موڑ پر مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور نادار لوگوں میں گرم کپڑے اور مختلف اوقات میں ان کی مدد کرتے رہے ہیں ۔