سبی ،وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایک روزہ دورے پر آج شوران پہنچیں گے

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:04

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایک روزہ دورے پر آج شوران پہنچے گے۔ سابق وفاقی وزیر ورند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رندان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایک روزہ دورے پر آج بروزاتوارشوران پہنچے گے جہاں وہ ہائی سکول شوران کا افتتاح کریں گے بعد ازاں سابق وفاقی وزیر ورند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رندان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔اس سلسلے میں سبی اور بولان کے قبائلی معتبریں اور صحافیوں کو دعوت نامہ جاری کر دےئے گئے ہیں۔