پیپلزپارٹی وکلا برادری کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،وقار مہدی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کی صوبائی حکومت وکلا برادری کا بہت احترام کرنی ہے اور انکی بحالی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو قدرتی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پیپلز لاکرز فورم کراچی ڈویژن وکلا کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے پیپلز لاکرز فورم کے صدر قاضی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور پیپلز لائرز فورم کی جانب سے وکلا کی رکنیت سازی کا آغازقابل تحسین عمل ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کو سٹی کورٹ کراچی بار کے باہر پیپلز لاکرز فورم کراچی ڈویژن کی جانب سے وکلا کی رکنیت سازی کے سلسلے میں لگاکے کیمپ کے آخری روز اور کراچی بار کے کمیٹی روم میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی، پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویزن کے صدر قاضی بشیر ایڈوکیٹ اور کراچی بار کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

وقار مہدی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور انکا معیار زندگی کو بلند کرنے پر یقین رکھتی ہے اور سندھ حکومت گذشتہ 7سالوں میں سندھ باالخصوص کراچی کے عوام کی جو خدمت کی ہے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا عملی نعرہ ہے جسکو موجودہ حکومت نے ہر سطح پر عملی جامہ پہنایا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وکلا برادری کیلئے زمین دینے کا اعلان کردیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے الاٹمنٹ پر سے پابندی ختم ہونے کے بعد اس سلسلے میں تیزی سے پیش رفت کی جائے گی، جبکہ سٹی کورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے لفٹین نصب کرنے کے سلسلے میں کام جاری ہے، جبکہ سٹی کورٹ میں ڈسپینسری احسن طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، انکے حل کی موجودہ حکومت ہرممکن کوشش کرے گی اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خود بھی ایک وکیل ہیں اور وہ وکلا کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہو ں نے پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویزن کو کراچی بار میں شاندار رکنیت سازی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویزن وکلا برادری میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویزن کے صدر قاضی بشیرایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم نے 3روزہ رکنیت کیمپ کے ذریعے 1000زائد وکلا نے رکنیت حاصل کی ہے جوکہ انتہائی حوصلہ افزا ہے ہم لائرز فورم کو ضلعی سطح پر انتہائی فعال اور موثر بنائیں گے۔ کراچی بار کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بار نے ہر آمر کے خلاف ہر وال دستے کا کردار ادا کیا ہے موجودہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، جس کیلئے ہم وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا برادری اور سٹی کورٹ دیگر مسائل بھی بہت ہیں جس کیلئے ہمیں امید ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ان مسائل پر بھی ہمدردانہ غور کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور راشد ربانی کا شکریہ ادا کیا کہ انکے تعاون اور مدد سے ہمارے دیرانہ مسائل حل ہوئے ہیں اور ان کا تعاون ہمیشہ ہمیں حاصل رہتا ہے۔ اس موقعے پر بار کے سیکریٹری منظور حمید ایڈووکیٹ،ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، محمد شاکر ایڈووکیٹ، ارشد نقوی ایڈووکیٹ،خلیل قریشی ایڈووکیٹ،جہانزیب ایڈووکیٹ، نفیس عثمانی ایڈووکیٹ،ظفر صدیقی ایڈووکیٹ،رشید میمن ایڈووکیٹ، فخری عالم ایڈووکیٹ، عمر حیات سندھوایڈووکیٹ، انجم محمود ایڈووکیٹ،عامر زیب ایڈووکیٹ،شازیہ مغل ایڈووکیٹ،فرزانہ لطیف ایڈووکیٹ، محترمہ انیس عثمانی ایڈووکیٹ، اعجازبنگش،اشرف سمون،شرف الدین جمالی ایڈووکیٹ،اشفاق ستی ایڈووکیٹ، صمد بلوچ ایڈووکیٹ، محمدخان بررڑو ایڈووکیٹ،سعید قریشی،مبشر مرزا، سعید عباسی، چوھدری نواز، محمد تاثیر و دیگر وکلا موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :