شہداء پشاور کے چہلم کے موقع پرصوبہ سندھ میں سرکاری و نجی اسکولوں اور سرکاری دفاتر اور پی پی کے تمام دفاتر میں دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جو کہ پی پی پی سندھ کے صدر بھی ہیں نے26 جنوری بروز پیر سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر شہداء کی مغفرت اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں ، سرکاری دفاتر اور پیپلز پارٹی کے دفاتر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہداء پشاور کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انہوں نے کہا کہ چہلم کے دن پیپلز پارٹی کے تمام دفاتر میں دعائیہ تقریبات کے علاوہ قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا، اور اس کے علاوہ تمام مشنری اسکولوں میں اس دن پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گئی جب کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں دعائیہ تقریب ہوگی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :