اپوزیشن کی ضرورت نہیں ، حکو متی کشتی میں سوراخ کرنے کیلئے وزراء ہی کافی ہیں ‘ عبد العلیم خان،

موجودہ حکمران غلطیوں کیلئے مقبول ہیں ،عوام بجلی و گیس کی بندش سے بلبلا اٹھے ‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:21

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ، وزراء ہی حکومتی کشتی میں سوراخ کرنے کیلئے کافی ہیں ،ہزاروں دعوے کرنے والوں کی حکومت میں کارکردگی صفر سے بھی نیچے منفی میں ہے کیونکہ موجودہ حکمران بڑی سے بڑی غلطیوں کیلئے مقبول ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیبر سے کراچی اور کوئٹہ تک کی عوام بجلی و گیس کی بندش سے بلبلا اٹھے ہیں جن کا کوئی ہر سان حال نہیں ،میڈیا کے ذریعے فرضی منصوبوں کا واویلا کرتے دو سال گزر گئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پہلے سے بھی بدتر ہو گئی ہے ۔

عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جس قدر مہلت ملی ہے ان کی نااہلی اور بیڈ گورننس کھل کر سامنے آئی ہے اور وہ تیزی سے رہی سہی مقبولیت بھی کھو رہے ہیں ۔