، ہمیشہ تھر کے عوام کو ریلیف دیا جاتا رہا ہے، تھر اگر خوشحال ہو گیا تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے،سردار کمال خان چانگ

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:28

بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) قحط تھر کا صدیوں پرانا اشیو ہے ، ہمیشہ تھر کے عوام کو ریلیف دیا جاتا رہا ہے، تھر اگر خوشحال ہو گیا تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر زولفقار مرزا سے کوئی زاتی اختلاف نہیں لیکن کسی فرد کی غلطیوں سے پارٹی کو نقصان ہرگز نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ آصف زرداری اور بلاول بھوٹو میں اختلافات کی افواہیں اب دم توڑ چکی ہیں ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ نے بدین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زردری تھر کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں اور اسی وجہ سے ایشیاء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح تھر میں کیا گیا ہے اب تھر میں سولر چلر پلانٹ دئے جائیں گے تاکہ دودہ کو محفوظ کر کہ اسکی تجارت کی جا سکے معاشی حالات بہتر ہوتے ہی تھر کے لوگوں کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

توانائی کا بحران شدید ہو چکا ہے اور پنجاب میں پیٹرول اور ڈیزل جان بوجھ کرشارٹ کیا گیا ہے۔ حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ اسکے پیچھے کون ہے جب مہنگا تھا تو شارٹیج نہیں تھی لیکن اب سستا ہوا ہے تو سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ امن و امان ضلع بدین کا اہم اشیو ہے اور اسے حل کرنے کے لئے افسران کو ایک سال تک ٹائم دیتے رہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا اور اسی وجہ سے محکمہ پولیس میں تبادلے ہوئے ہیں ۔

پولیس کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے تاکہ جرائم پر قابو پا سکیں بدین باڈر ایریا ہے اور اس علاقے کے خراب حالات کسی صورت میں افورڈنہیں ہو سکتے۔ گنے کی قیمتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے حکومت معزز عدالت کے حکم پرعملدرامد کروا کر آبادگاروں کا معاشی قتل عام رکوائے اگر ایسا نہ ہوا تو سندھ کی شوگر ملیں خاموش ہو جائیں گی اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔

سندھ کو این ایف سی ایوارڈ اور پروڈیکشن بونس ہر صورت میں ادا کیا جائے اس حوالے سے لیڈر آف اپوزیشن خورشید شاہ متحرک ہیں آصف زرداری اوربلاول میں اختلافات نہیں ہیں باپ بیٹے میں اختلاف رائے ضرور ہو سکتا ہے لیکن ایسا ہر گھر میں ہوتا ہے اسے غلط رنگ دینے کی ضرورت نہیں ۔ ڈاکٹر زولفقار علی مرزا سے کوئی اختلاف نہیں ، مشترکہ دوستوں کی شادیوں میں ایک ساتھ شریک رہے ہیں لیکن ایک فرد کی غلطیوں سے پارٹی کو نقصان ہر گز نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

پی پی پی عوامی جماعت ہے اور آج بھی الیکشن کے موقع پر اسکا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی بڑی لائین لگتی ہیں۔ سردار کمال خان چانگ نے بعدازاں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والے مرحوم تاجر عبدلشکور کھٹی کے ورثا سے تعزیت بھی کی ۔ جبکہ اس موقع پر تعلقہ صدر پی پی پی ڈاکٹر عزیز میمن بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :