حقوق العباد دنیا کی سب سے بڑی سماجی بہبود کی تنظیم ہے ، شیخ محمد بلال نقشبندی مکی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:35

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ترکی کے معروف روحانی بزرگ شخصیت شیخ محمد بلال نقشبندی مجددی مکی نے کہا ہے کہ حقوق العباد عصر حاضر کی سب سے بڑی سماجی بہبود کی تنظیم ہے ۔ جسے پیغمبر اعظم نے پروان چڑھایا اور آج پندرھویں صدی ہجری میں دنیا کے کونے کونے میں علماء مشائخ و صوفیائے کرام اس سماجی تنظیم کی آبیاری میں شب و روز مشغول ہیں۔

اور پاکستان میں سیلانی ویلفےئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی صورت میں مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے بلا امتیاز و تفریق خدمت انسانیت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا یا ہوا ہے مسلم امہ کے اسی کام سے قیامت سے قبل ایک بار پھر دنیا میں نشاط اسلامیہ کو عروج حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز سیلانی ویلفےئر کے ہیڈ آفس بہادر آباد کے تفصیلی دورے اور سیلانی کے سرپرست اعلیٰ و ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ جب سیلانی کے ہیڈ آفس پہنچے تو ٹرسٹ کے عہدیداروں محمد یوسف لاکھانی ، عامر اقبال مدنی، انتظامیہ کے اراکین عبد القیوم احمدانی، محمد غزال، محمد سہیل باوانی ، نے ان کا پر استقبال کیا شیخ محمد بلال نقشبندی کے ہمراہ نور محمد نقشبندی ، سراج امجدی ، ملک مصباح الحق اعوان بھی تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے شیخ محمد بلال نقشبندی کی روحانی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ان جیسی روحانی شخصیات کے باعث حقوق العباد کے پیغام کو پھیلانے میں جلا مل رہی ہے ۔ مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے بتایا کہ سیلانی ویلفےئر میں سماجی بہبود کے 63مختلف شعبوں ، تعلیم ، صحت، قرضہ حسنہ، یوٹیلٹی بلز کی فراہمی، روزگار ، آسان اقساط پر رکشہ کی فراہمی، کی خدمات فی سبیل اللہ سر انجام دی جاتی ہیں اور یومیہ پاکستان میں ایک لاکھ افراد اس کی مختلف خدمات سے استفادہ حاصل کرتے ہیں جبکہ شیخ محمد بلال نقشبندی نے حقوق العباد کے کاموں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے مولانا محمد بشیر فاروق قادری کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کی استقامت اور ادارے کی ترقی و کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :