حق پرست اراکین اسمبلی کا ملکی صورتحال کے پیش نظر محلہ کمیٹیوں کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی یقینی بنا نے کے حوالے کے سلسلے میں اجلاس

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:35

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حق پرست اراکین اسمبلی عبدالرشید گوڈیل ، مزمل قریشی ، سیدعلی رضاعابدی، ڈاکٹر ارشدوہرہ، محمود عبدالرزاق نے ملکی صورتحال کے پیش نظر محلہ کمیٹیوں کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی یقینی بنا نے کے حوالے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ آغا پرویز کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے حوالے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد طے ہو اکہ لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے خدشات کے پیش نظر بیریر کو ہٹانے کے حوالے سے DC ایسٹ ایکشن لیں جہاں بیریر کی ضرورت ہووہاں عوام اور DC ایسٹ کی منظوری سے بیریر لگائے جائیں اور بیریر کے ساتھ گارڈ بھی موجود ہو تاکہ عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے پولیس و رینجرز سے کوآردینیشن کے حوالے سے محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں سب ڈویژن جا اسسٹنٹ کمشنر ان کی سر براہی کرے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اراکین اسمبلی نے زور دیا کہ CCTV کیمرے کی تنصیب کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں یونیورسٹی روڈ ، ابوالحسن اصفہانی روڈ،علامہ شبیر عثمانی روڈ کے لئے CCTV کیمرے لگانے کے لئے فنڈز منظور ہو چکے ہیں مگر اب تک اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے اس سلسلے میں فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا محلہ کمیٹیاں اس سلسلے میں موثر کردا رادا کر سکتی ہیں اراکین اسمبلی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں DC ایسٹ آغا پرویز نے اراکین اسمبلی کی تجاویزات کو بغور سنا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی SSP ایسٹ پیر محمدشاہ، ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر ز ،SHO's و دیگر افسران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :