فائق جمالی اتحاد اور پیپلز پارٹی نے اوستہ محمد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:44

تمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ 28جنوری کو ہوگا نصیرآباد ڈویژن میں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے پیپلز پارٹی اور میر فائق جمالی اتحاد نے اوستہ محمد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کردیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی اورسابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی نے عمرانی ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی اوستہ محمد میں میر فائق جمالی پینل اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہوچکا ہے فائق جمالی پینل سے میر عامر علی جمالی چیئرمین اور پیپلز پارٹی سے میر نیاز محمد عمرانی وائس چیئرمین ہونگے انہوں نے کہا کہ علاقائی عوام کے وسیع تر مفادات کو سامنے رکھ کر اتحاد بنایا ہے مستقبل میں بھی اس اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوستہ محمد میں انکے اتحاد سے انکی کامیابی یقینی ہے اس موقع پر سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر حیدر خان جمالی ،نیاز محمد عمرانی ،میر عامرعلی جمالی ،کامریڈ فرید خان عمرانی ، میر وقار عمرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :