پٹرولیم بحران ،حکومت کا سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:47

پٹرولیم بحران ،حکومت کا سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کیخلاف نیب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حکومت نے پیٹرول بحران پر سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کو پنجاب میں پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول بحران پر کسی وزیر کے خلاف کارروائی کے بجائے سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 4 اعلیٰ افسران کو معطل کردیا تھا

متعلقہ عنوان :