شہید چیئرمین حسین علی یوسفی نے ہزارگی شناخت اور ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زندہ کیا ،ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں پارٹی کے شہید چیئرمین حسین علی یوسفی کے قومی خدمات کو ہزارہ قوم کیلئے رہنما اصول قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہزارہ قوم اور دیگر ستم دیدہ انسانوں کی جملہ حقوق کی خاطر قومی سطح پر خدمات سرانجام دے کر ہزارگی شناخت اور ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زندہ کیا اور اپنے ثقافت اور تشخص کی تحفظ اور انکے اقدار کی بحالی کے لئے قو م کو ایک نئی سمت اور رہنمائی فراہم کی، اسی لئے آج ہزارہ قوم اور دنیا کے تمام مہذب لوگ شہید حسین علی یوسفی کے گرانقدر خدمات ، قومی افکار اور اصولی موقف کی یاد میں تعزیتی سیمینار ، جلسے جلوس منعقد کرکے انکی افکار کی پرچار کررہے ہے بیان میں کہا گیا کہ اگر قوموں کی زندگی میں ترقی اور اہداف کی حصولیابی کو تقابلی نظر سے دیکھا جائے تو وہ تمام تر جدوجہد اور حصولیابیا ں انکے قومی اور فکری قائدین کی بھرپور جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے شہید چیرمین نے بھی اپنی جدوجہد کے شروع ہی دن سے ہزارہ قوم کی قومی سیاسی تعلیمی حکمت عملیوں کو وضع کرنے کے لئے اپنے فیصلے خود کرنے کا راستہ دکھایا اور اپنے قومی تاریخی افتخارات کو یاد رکھنے اور انہیں آئندہ نسلوں تک پہنچانے کا درس دیا ، شہیدحسین علی یوسفی نے ہزارگی زبان اور ہزارگی ثقافت کو ہزارہ قوم کے لئے باعث نجات کے طور پر متعارف کیا ،انہوں نے HSF کی آخری وقت تک فکری اور نظریاتی رہنمائی کی ، اور طلباء کی کسی بھی معاشرے میں اجتماعی اور سیاسی مسائل کی راہ میں جدوجہدکو اولین شرط قرار دیا ، شہید حسین علی یوسفی معاشرے میں مذہبی انتہا پسند ی اور شخصیت پرستی کو زہر قاتل قرار دیا تھا ، شہید حسین علی یوسفی کی انہی فکر ی اور لازوال عملی خدمات کے پیش نظر فیڈریشن انکی فکر کے سائے تلے جدوجہدکے عزم کی تجدید کرتی ہے اور انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مخالفت کرکے داخلی عناصر کے ہر قسم کے عزائم سے قوم کو آگاہ کرے گی ، بیان میں شیہید چئیر مین کی چٹھی برسی کے حوالے سے 26 جنوری اور 31جنوری کے تقریبات میں ہزارہ قوم ، طلباء اور تمام افراد قوم سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

ز

متعلقہ عنوان :