کراچی، انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے،

دونوں مجرموں کو تین فروری کو کراچی میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کو تین فروری کو کراچی میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں مزید دو دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،انسداددہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے،عدالت نے اعظم اورعطا اللہ کے تین فروری کیلئے بلیک وارنٹ جاری کئے،اس سے قبل بھی ان دونوں دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری ہوئے تھے،جس پر عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث وارنٹ معطل کردیئے تھے،دونوں دہشتگردوں کو ڈاکٹر علی رضا پیرانی کے قتل پرسزائے موت سنائی گئی تھی،اعظم اور عطاء اللہ کو تین فروری کو کراچی میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،اس سے قبل کراچی میں دو دہشتگردوں بہرام خان اور سعید اعوان کو بھی پھانسی دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :