سکھر،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ نے جونیئر ملازمین کو ترقیاں دے دیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:34

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی جانب سے سنیئر ملازمین کو نظر انداز کر کے جونیئر ملازمین کو ترقیاں دے دی گئی ، سنیارٹی لسٹ میں سینئر ملازمین کو نظر انداز کرکے جونیئر ملازمین کو نوازنے پر سنیئر ملازمین میں بے چینی و تشویش کی لہر دوڑ گئی ،زیادتیوں کے خلاف بالا افسران سمیت عدالت سے رجوع کیا جائیگا ، متاثرہ ملازمین ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی جانب سے سکھرسمیت سندھ بھرمیں ملازمین کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی اس سنیارٹی لسٹ میں اہم ترین پوسٹوں پر سینئر افسران اور ملازمین کو نظر انداز کرکے جونیئر ملازمین 14گریڈ اسکیل سے 16گریڈ اسکیل پر ترقی سے نوازا گیا ہے جس پر عرصہ کئی سالوں سے متعلقہ محکمے میں مختلف پوسٹوں پرڈیوٹی سر انجام دینے والے سنیئر ملازمین میں بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی متعلقہ محکمے کے سنیئر ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم پروموشن کے انتظارمیں سالوں سے بیٹھے ہیں مگر ہمیں نظر انداز کرکے جونیئرملازمین کو پرموشن دیدی گئی ہے جو سراسر زیادتی ہے ایسا لگتا ہے سنیئر کی جانب سے محکمے میں دی جانی والی خدمات رشوت کے آگے کوئی اہمیت نہیں رکھتی انہوں نے بالا حکام سے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی جانب سے بنائی جانی والی لسٹوں میں سنیئر ملازمین کو نظر انداز کر کے جونیئر کو رشوت کے عیوض ترقیاں دینے والے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے سنیئر کے حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ سنیئر ملازمین کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کی میں تحقیقات کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :