امریکاافغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتاہے،حافظ سعید،

پاکستان و اسلام کیخلاف اس جنگ کو دہشت گردی کی جنگ کا نام دیاہے ،حضور کی شان گستاخی امت مسلمہ کے نزدیک سب سے بڑی دہشت گردی ہے ،جس طرح چارلی ابیڈ کے حق فرانس میں مختلف ملکو ں نے اسلام کے خلاف مظاہرہ کیااسی طرح عالم اسلام کے حکمرانوں کوچاہئے کہ مدینہ طیبہ میں جمع ہوکر شان رسالت میں گستاخی کیخلاف ٹھوس احتجاج ریکارڈ کرائیں،مذہبی جماعتیں اورمدارس اسلام کے خدمتگار اور ملک کے محافظ ہیں، مدارس کو بند کرنا اسلام دشمن قوتوں کاایجنڈا ہے ،مدارس اسلام کے قلعے ہیں رہیں گے مدارس کو کوئی ختم نہیں کرسکتاہے ، مفتی محمدنعیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس