قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز آج سائیڈ میچ سے کریگی،

31 اور 3فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف 2میچوں کی سیریز کھیلے گی ،5فروری کو ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:11

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز آج ہونے والے سائیڈ میچ سے کرے گی،قومی ٹیم کے حالیہ دورہ میں دو ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، پہلا میچ اکتیس جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، جب دوسرا اورآخری ون ڈے تین فروری کو نیپئر میں ہوگا، سیریز سے قبل قومی ٹیم اتوار کو آکلینڈ میں ہونے والے سائیڈ میچ میں ان ایکشن ہوگی جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ پریذیڈنت الیون سے ہوگا، دوسرا سائیڈ میچ ستائیس تاریخ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلاجائے گا، ون ڈے سیریز کے بعد قومی ٹیم ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے پانچ فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :