ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے شہریوں کی شکایات پر ایل پی جی کی ری فیلنگ کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:23

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے شہریوں کی شکایات پر ایل پی جی کی ری فیلنگ کا نوٹس لے لیا ‘افسران کو سخت کاروائی کرنیکی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور نے شہریوں کی شکایات پر ایل پی جی کی ری فیلنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کاروائی کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ایل پی جی کی ری فیلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :