سی ڈی اے محصولات کا ہدف اور ٹیکس چوروں کو ٹیکس کے دائرہ میں لانے میں ناکام، موجودہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے محصولات کا ہدف حاصل کرنے اور ٹیکس چوروں کو ٹیکس کے دائرہ میں لانے میں ناکامی پر موجودہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ سال 2013-14ء کے دوران ایک ارب بیس کروڑ روپے کے پراپرٹی ٹیکس کے ہدف کے مقابلے میں 70 کروڑ 87لاکھ روپے اکھٹے کئے ادارے کو پانی کے بلوں ، ٹول ٹیکسوں سمیت دیگر مدوں میں محصولات وصولی میں بھی کمی کا سامنا رہا سی ڈی اے نے ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کی بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالتے ہوئے ان کے ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موجودہ پراپرٹی ٹیکسوں سمیت پانی کے بلوں اور دیگر ٹیکسوں کی شرح میں عنقریب اضافے کا امکان ہے اس میں تاجروں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ ٹیکس دہندگان سی ڈی اے کے جیبوں پر ڈاکہ ہوگا لہذا حکومت سی ڈی اے اس فیصلے کا فوری نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :