امیر جماعت اسلامی اسلام آبادزبیر فارو ق خان کاملین مارچ کی کا میابی پر اظہار تشکر،
ملین مارچ مغربی ممالک کے انتہا پسندوں اور شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ نبی ﷺ کی محبت میں ہم اپنا جان و مال اور خون کا آخری قطرہ قربان کر سکتے ہیں، زبیر فاروق
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:45
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے جماعت اسلامی کی کا ل پر شان رسالت ملین مارچ کو کا میاب بنانے پر اہلیان اسلام آباد راولپنڈی کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کامیاب ملین مارچ نے ثا بت کر دیا ہے کہ پاکستانی عوام نبی کریم ﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے۔
انھوں نے کہا مو سم کی خرابی اور شدید سردی کے مو سم میں بڑی تعداد میں جڑواں شہروں کی عوام نے ثا بت کر دیا کہ جماعت اسلامی نے جب بھی عوام کو کسی قومی اور دینی معاملے میں کا ل دی ہے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کو پذیرائی بخشی ہے ۔زبیر فارو ق خان نے کہاجماعت اسلامی کا ملین مارچ مغربی ممالک کے انتہا پسندوں اور شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ نبی ﷺ کی محبت میں ہم اپنا جان و مال اور خون کا آخری قطرہ قربان کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو کراچی اور لاہور میں شان رسالتﷺ ملین مارچ نکالے جائیں گے اگر فرانس میں چارلی ہیبڈو کی حمایت میں پندرہ لاکھ شیطانی ایجنٹ اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ہم بھی اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.