کامرہ کینٹ ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ریلیاں

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:45

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اٹک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ریلیاں ، اٹک شہر سراپا احتجاج بن گیا تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح اٹک شہر میں بھی مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام جے یو پی ، جے یو آئی(ف)،جماعت الدعوة اور میجر طاہر گروپ کی الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جے یو پی کی ریلی مرکزی جامع مسجد حنفیہ ، سول بازار سے فوارہ چوک پر پہنچی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کی ریلی مسجد لوہاراں سے ہوتی ہوئی سول بازا ر صرافہ بازار میں پہنچی جس سے مبلغ ختم نبوت مفتی امتیاز احمد آف کراچی، مفتی امیر زمان حقانی، ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، قاری طارق محمود ، قاضی خالد محمود، عبد الوحید صدیقی، ملک فضل الرحمن نے خطاب کیا ،جماعت الدعوة اور میجر طاہر گروپ نے الگ الگ ریلیاں نکالی جو فوارہ چوک میں اکھٹی ہو گئیں ریلیو ں میں کارکنان نے بینزز ، پلے کارڈز اور اپنی تنظیموں کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جماعت الدعوة کی ریلی کی قیادت ضلعی امیر محمد بلال اور میجر طاہر گروپ کی ریلی کی قیادت سٹی صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان کر رہے تھے مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اکرم خان، محمد بلال ، سابق کونسلر ملک جاوید اختر، ضلعی امیر انصارا لامہ عاصم معاویہ ، چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی پرزو ر الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول نا قابل معا فی جرم ہے حکومت فرانس کے سفیرکو بلا کر احتجاج کرے کوئی مسلمان آ پ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا مسلم حکمران فوری طور پر او آ ئی سی کا اجلاس بلا کر اس اہم مسئلے پر قانون بنوائیں توہین آمیز خاکے شائع کر نے والے ممالک اور ان کے سر پرستوں کے خلا ف کاروا ئی کی جائے عالم کفر کے اس قسم کے اقدامات اور سیکو لر ذہن کی تقلید مسلمانوں کیلئے کسی صورت قبول نہیں ہو سکتے حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک سے نکال دے اور اپنے سفیر کو بھی ملک واپس بلا لیں ۔

متعلقہ عنوان :