گستا خانہ خاکوں کی اشاعت میں یہودی لابی کا ہاتھ ہے، سید ریاض حسین شاہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ گستا خانہ خاکوں کی اشاعت میں یہودی لابی کا ہاتھ ہے۔دنیا بھر میں یہودی لابی اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہے۔دنیا بھر کی بد امنی کا سبب امریکی پالیسیاں ہیں۔ ہماری زندگیا ں ناموس رسالت ﷺ کی امانت ہیں ۔اہل حق تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔

اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول ﷺ سے خائف ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام مخالف انتہا پسندانہ رویہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور میں ماہانہ محفل ذکر سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اسلام دشمنی اور امن دشمنی ہے۔مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم ہو نا چاہیے۔مسلمانوں کو مسلسل مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں بہت تیز ہو چکی ہیں۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺکے چراغ گل کرکیاانہیں راکھ کا ڈھیر بنانا چاہتی ہیں ۔مسلمانوں کی اصل طاقت عشق رسول ﷺ ہے۔

متعلقہ عنوان :