آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے میڈیا سے رابطوں کے لیے اے آئی جی آپریشن کو کو آرڈینٹرافسر تعینات کرنے کا اعلان،

چوری ،ڈکیتی ،قتل سمیت اہم واقعات کی اطلاعات پولیس کی جانب سے بروقت فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے گا، آئی جی اسلا م آباد پولیس طاہرعالم خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری کے خلاف دوران سروس شکایات کی بھرمار اور خبروں کی اشاعت کو روکنے کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے میڈیا سے رابطوں کے لیے اے آئی جی آپریشن کو کوآرڈینٹرافسر تعینات کرنے کا اعلان ،چوری ،ڈکیتی ،قتل سمیت اہم واقعات کی اطلاعات پولیس کی جانب سے بروقت فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے دوران کیا ۔ آئی جی اسلا م آباد پولیس طاہرعالم خان نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ایک خاص دور سے گزر رہاہے جو دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہے جس میں موجود حکومت ہناگمی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے تاہم اس میں میڈیا کا کردار انہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو متحد کرنے اور قوم میں ایک نئی سوچ بیدار کرنے کے لیے میڈیا لوگوں کو آگاہ کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں دہشتگردوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکورٹی مسائل کومثبت انداز میں پیش کرے ۔تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر پولیس کام کررہی ہے تاہم فنڈز کی کمی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے انہو ں نے کہا کہ میڈیا کو خبروں کی اشاعت سے کوئی نہیں روک سکتا تاہم پولیس اہلکاروں کو ترقی سمیت تبادلے کا لالچ دے کرخبریں روکنے کے لیے میڈیا سے رابطوں کے لیے اے آئی جی آپریشن کو کواڈینٹرافسر تعینات کردیا ہے وہ چوری ،ڈکیتی ،قتل سمیت اہم واقعات کی اطلاعات پولیس کی جانب سے بروقت فراہم کرنے کو یقینی بنائیں گے ۔ ۔