بالی ووڈ فلم ”گرینڈ مستی “ ٹیلی ویژن پر دکھانے کی اجازت مل گئی

فلم ساز کمپنی کو فلم سے قابل اعتراض چیزوں کو ہٹا کر سینسر بورڈ کو دکھانی ہوگی

اتوار 25 جنوری 2015 11:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) بالی وڈ ہدایت کار اندر کمار کی فلم’ ’گرینڈ مستی“ کی ریلیز کے 17 ماہ کے بعد آخر کار اسے ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔لیکن اس سیکس کامیڈی کے لیے راستہ ابھی بھی ہموار نہیں ہے کیونکہ ٹی وی پر دکھائے جانے سے پہلے سنسر بورڈ نے اس فلم کے 200 سے بھی زیادہ مناظر اور مکالموں پر قینچی چلانے کا مطالبہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی کے اخبار مڈ ڈے کے مطابق بورڈ کے ایک افسر نے کہاکہ فلم کو سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا لیکن پہلے فلم ساز کمپنی کو فلم سے قابل اعتراض چیزوں کو ہٹا کر سینسر بورڈ کو دکھانی ہوگی۔200 سے بھی زیادہ جگہ کاٹنے کے بعد فلم میں کیا بچے گا اس کا تصور کرنا مشکل ہے۔گرینڈ مستی سے پہلے بھی بعض فلموں کو ٹیلی ویڑن پر دکھائے جانے کے لیے قینچی چلائی گئی تھی جیسے - ’ڈرٹی پکچر‘ (سو سے زیادہ کٹ)، ’گینگز آف واسع پور‘ (سو سے زیادہ کٹ) ’دہلی بیلی‘ (20 سے زیادہ کٹ)

متعلقہ عنوان :