فلم ساز بھردواج کا کشمیری پنڈتوں پر فلم بنانے کا فیصلہ

صرف کشمیر کے انسانی المیے کی ترجمانی کرنا چاہتا تھا‘فلم”حیدر“پر تنقید کا جواب

اتوار 25 جنوری 2015 11:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) بھارتی شہر جے پور میں جاری ادبی میلے میں فلم ساز وشال بھردواج نے اپنی معروف فلم ’حیدر‘ پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری پنڈتوں پر بھی فلم بنانا چاہتے ہیں۔تاہم انھوں نے اس فلم کے لیے وقت یا منصوبہ بندی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔انھوں نے کہا کہ جب دل کہے گا تو وہ کشمیری پنڈتوں پر ضرور فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وشال کا کہنا تھا کہ کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ ’حیدر‘ میں دکھانا پانا ممکن نہیں تھا۔’حیدر‘ پر مبنی اجلاس میں یہ سوال چھایا رہا کہ ان کی فلم ولیم شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے ’ہیملٹ‘ سے کس حد تک قریب ہے اور کیا وہ اس کے ذریعے ویسا ہی مضبوط سیاسی پیغام دینا چاہ رہے تھے؟بھاردواج کے خیال میں اس میں شاید پیغام سے بھی زیادہ کچھ ہے۔یکطرفہ فلم بنانے کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’صرف کشمیر کے انسانی المیے‘ کی ترجمانی کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :