رواں سال تینوں خان 50سال کے ہوجائیں گے

اس عمر میں بھی یہ تینوں خان نہ صرف ہٹ فلمیں دے رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو ان سے سخت چیلنج کا سامنا ہے

اتوار 25 جنوری 2015 11:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء )ہر چیز کی ایک عمر ہوتی ہے۔ فلمی ستاروں کی بھی چمک عمر کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔اس سال بالی وڈ کے تین خان سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان 50 سال کے ہو جائیں گے۔ تاہم اس عمر میں بھی یہ تینوں خان نہ صرف ہٹ فلمیں دے رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو ان سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔تینوں خان کی لوگوں کے درمیان اپنی منفرد شبیہ ہے۔

(جاری ہے)

جہاں شاہ رخ خان نے اپنی فلموں سے رومانی ہیرو کی شبیہ بنا رکھی ہے وہیں سلمان خان رومانٹک ہیرو اور ایکشن ہیرو نظر آتے ہیں جبکہ عامر خان نے خود کو ’پرفی?شنسٹ‘ بنا رکھا ہے۔ہندی فلم کی تاریخ پرنظر رکھنے والے راجہ بھارتن کہتے ہیں کہ شاہ رخ ہر فلم سے نکھرتے رہے اور عامر نے سمجھ کر فلمیں کیں جبکہ سلمان خان میں ہمیشہ سے ایک سنہری کرشمہ رہا ہے۔ صرف قسمت آپ کو اتنا آگے نہیں لے جا سکتی محنت بھی ضروری ہے۔جبکہ فلم تاریخ داں رفیق بغدادی کہتے ہیں کہ تینوں خانوں نے ہدایتکاروں کے ساتھ مل کر کامیاب فلمیں دی ہیں۔ مثال کے طور پر سلمان خان - سورج بڑجاتیا، شاہ رخ خان - یش چوپڑہ، عامر خان - راجکمار ہرانی۔