ماریا شرا پووا فیڈ کپ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی
روس اور پولینڈ کی ٹیمیں پہلی بار فیڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی
اتوار 25 جنوری 2015 11:42
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) شہرہ آفاق ٹینس سٹار، گولڈن گرل اور عالمی نمبر دو ماریا شرا پووا آئندہ ماہ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی۔ روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ 7 سے 8 فروری تک کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
اولمپک ٹیم مینجر ویلادیمیر کیملزون نے اپنے بیان میں کہا کہ چار مرتبہ گرینڈ سلام کی چیمپئن سوتیلانا کزنٹسوا اور انستاسیا پاؤلیچنکووا بھی میچ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ روس کو چار بار فیڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ برس اسے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاواضح رہے کہ روس اور پولینڈ کی ٹیمیں پہلی بار فیڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.