پاکستان، کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کریگا

ڈیوس کپ ٹائی 4 سے 6 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں کلے کورٹ پر کھیلی جائیگی

اتوار 25 جنوری 2015 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان، کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کرے گا اور ڈیوس کپ ٹائی 4 سے 6 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں کلے کورٹ پر کھیلی جائیگی  پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جس میں یاسر خان، احمد چوہدری، عابد مشتاق، عابد علی اکبر، عثمان رفیق اور حرا عاشق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ اعصام الحق، عقیل خان اور سمیر افتخار کا انتخاب پہلے سے ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :