قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل)ملائیشیا روانہ ہو گی

چیمئن شپ 28جنوری سے 2فروری تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی

اتوار 25 جنوری 2015 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل ) پیر کو ملائیشیا روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمئن شپ 28جنوری سے 2فروری تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائیگی جس میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کرینگے کھلاڑیوں میں طیب اسلم ، علی بخاری ، عاصم خان اور اسرار احمد جبکہ آفیشلز میں فہیم گل بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

واضح رہے قومی جونیئر ٹیم نے 2013ء میں ایشین جونیئر سکوائش چمیپئن شپ کا ٹائٹل اپنے ملک کیلئے جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :