زمبابوے نے ورلڈ کپ سے قبل اینڈی والر کو دوبارہ ٹیم کوچ کے عہدے پر بحال کر دیا

کوچز کے معاہدوں میں توسیع کے بارے فیصلہ میگا ایونٹ کے بعد کریں گے  چیئر مین بورڈ

اتوار 25 جنوری 2015 11:48

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) زمبابوے کرکٹ نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل اینڈی وارلر کو دوبارہ ٹیم کوچ کے عہدے پر بحال کر دیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم نے میگا ایونٹ سے قبل اہم تقرریاں کی ہیں جس کے تحت اینڈی وارلر بطور بیٹنگ کوچ دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ والٹر چاوا گتا کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان ایلسٹیئر کیمپ بیل بطور مینجنگ ڈائریکٹر بورڈ کے امور سنبھالیں گے۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ تقرریاں کی ہیں اور ان کوچز کے معاہدوں میں توسیع کے بارے فیصلہ میگا ایونٹ کے بعد کریں گے-

متعلقہ عنوان :