ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے  طاق مرتضیٰ

انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن ضروری اقدامات کریں گے بیان

اتوار 25 جنوری 2015 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن (آئی ٹی اے) کے نو منتخب صدر طارق مرتضی نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے اور ہم ملک میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن ضروری اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے تمام الحاق کلبوں کے نمائندگان کی طرف سے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں توقعات پورا اترنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے سبکدوش ہونے والے ایسوسی ایشن کے صدر افتخار راشد کی ایسوسی ایشن کیلئے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی کھیل کی گراس روٹ لیول ترقی فروغ کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس با صلا حیت ٹیم ہے جو انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی اور وفاقی دارلحکومت میں اس کھیل کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :