قومی مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اپریل میں کھیلی جائے گی

اتوار 25 جنوری 2015 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ظفر کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، آرمی، ایئر فورس، پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔