سکرین پرجس طرح کے روپ میں نظر آتا ہوں حقیقی زندگی میں بالکل اسکے برعکس ہوں ‘شفقت چیمہ

سلطان راہی کی وفات کے بعد فلم انڈسٹری میں آنے والا خلا آج تک پر نہیں ہو سکا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 11:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان فلم اندسٹری کے ولن اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ سکرین پرجس طرح کے روپ میں نظر آتا ہوں حقیقی زندگی میں بالکل اسکے برعکس ہوں ،سلطان راہی کی وفات کے بعد فلم انڈسٹری میں آنے والا خلا آج تک پر نہیں ہو سکا ،لوگوں کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے اب لکھنے والوں کو بھی اپنی تحریروں کے انداز پر نظرثانی کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہفنکار بڑا حساس اورنرم دل ہوتا ہے ،میں نے اپنے کیرئیر میں زیادہ تر ولن کے کردار نبھائے ہیں ۔ لیکن بتانا چاہتا ہوں کہ عام زندگی میں عاجز اور محبت کرنے والا انسان ہوں اورکسی کا دکھ اور تکلیف برداشت نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پنجابی فلموں کے زوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں ،اگر سنہری دور واپس لانا ہے تو سب کو محنت کرنا ہو گی ۔ سلطان راہی مرحوم کی وفات کے بعد سے فلم انڈسٹری میں جو خلا پیدا ہوا وہ آج تک پرنہیں ہو سکا ۔میرا دعویٰ آج بھی اچھا اسکرپٹ ہو تو فلم ضرور کامیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :