فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ” جس کا کام اسی کو ساجھے “ کے فارمولے پرعمل پیراہونا ہوگا‘ ریشم

پاکستانی قوم بڑی با صلاحیت ہے اسے ناکامیوں کوکامیابیوں میں بدلنے کا ہنر خوب آتا ہے ‘ اداکارہ

اتوار 25 جنوری 2015 11:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں ،ہماری فلم انڈسٹری میں بھی عروج کے بعد زوال آیا جو طویل ہو گیا تاہم اب دوبارہ روشنی کی کرنیں دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا مشاہد ہ ہے کہ وہ لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے جو ” جس کا کام اسی کوساجھے “ کے فارمولے پر عمل پیر ا رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اسی فارمولے کو لے کر چلنا ہوگا۔ جو جس شعبے میں مہارت رکھتا ہے وہ ا یک پلیٹ فارم پرمتحد ہوں اور انڈسٹری کی ترقی کیلئے مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریشم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بڑی با صلاحیت ہے اسے ناکامیوں کوکامیابیوں میں بدلنے کا ہنر خوب آتا ہے ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری انشا اللہ ضرور عروج حاصل کرے گی اور روشنی کی کرنیں دکھائی دینا شروع ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :