کمرشل تھیٹر میں جس شخص نے پچاس جگتیں رٹی ہوئی ہیں اس کو کامیڈی کنگ قرار دیدیا جاتا ہے‘ گوشی خان

بہت جلد اپنی پنجابی فلم ” چک 84“ شروع کروں گا جس میں سینئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کراؤنگا

اتوار 25 جنوری 2015 11:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سینئر اداکار گو شی خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے کمرشل تھیٹر میں جس شخص نے پچاس جگتیں رٹی ہوئی ہیں اس کو کامیڈی کنگ قرار دیدیا جاتا ہے ،بہت جلد اپنی پنجابی فلم ” چک 84“ شروع کروں گا جس میں سینئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کراؤں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گوشی خان نے کہا کہ آج جن فنکاروں کوکامیڈی کنگ کا خطاب دیا جاتا ہے حقیقت میں انہیں اداکاری کی الف ب بھی نہیں آتی اور یہ فن اور فنکار کی تذلیل کے مترادف ہے ۔

ہمیں فنکار اور جگت باز میں تمیز کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور تھیٹر پر سینئرز کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور بھانڈوں اور مداریوں کی جے جے کار کی جارہی ہے ۔ سینئرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکو وہی عزت اور احترام دینا ہوگا جس کے وہ حقدار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات ہیں ،بہت جلد اپنی پنجابی فلم ”چک 84“شروع کروں گا جس میں سینئر زفنکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دوں گا۔

متعلقہ عنوان :