سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آگاہی سیمینار منعقد کریگا

اتوار 25 جنوری 2015 12:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کیلئے فنانشل سیکٹر میں موجود مواقع سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینار منعقد کروانے کا نیا سلسلہ شروع کیا۔آگاہی سیمینار ایس ای سی پی کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت منعقدکیے جا رہے ،پروگرام کے ذریعے عوام اور چھوٹے سرمایہ کاروں کے فنانشل سیکٹر جیسے میوچل فنڈز، پنشن اسکیموں،مضاربہ اورا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس ی پی کے حکام اور فنانشل سیکٹر کے ماہرین ان اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار اور فوائد اور سرمایہ کاروں کو قانون میں حاصل تحفظ سے بھی آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے اس سلسلے کا پہلا سیمینار سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے تعاون سے ہفتے کو کراچی میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں منعقد کیا،سیمینار میں فنانشل سیکٹر سے منسلک افراد اور طلبہ نے شرکت کی اور سرمایہ کاری کی اسکیموں سے متعلق آگاہی حاصل کی،اس سلسلے میں آئندہ سیمینار 29جنوری کو لاہور میں ہو گا۔