انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے ای لرننگ پروگرام کا آغاز کردیا
اتوار 25 جنوری 2015 12:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی )کی ناردرن ریجنل کمیٹی انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں ’کارپوریٹ گورننس کے عملی پہلو‘کے عنوان سے تعاملی ویبی بار(انٹر نیٹ بیسڈ سیمینار)کا انعقاد کیا۔ ناردرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ نے اپنے مختصر تاثرات کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا، انہوں نے این آرسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً ایم اے لطیف کا ذکر کیا جنہوں نے کامیابی سے ای لرننگ پروگرام شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کے ارا کین سفر کی پریشانی میں الجھے بغیر لاگ ان کی مدد سے اس پروگرام میں شریک ہو سکیں گے ، صرف اس کے لئے ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی۔(جاری ہے)
ای لرننگ کی مدد سے مشکلات کے بغیر سیکھنے کا عمل آسان ہو جاتا ہے بلکہ ساتھ ہی یہ پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے کا مستقل ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ای لرننگ پورٹل آئی سی اے پی کے لئے ایک منفرد او ور جدید عمل ہے جس کی مدد سے ارکان اپنی ٹریننگز اور پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کے اخراجات کئی گنا کم ہو جائیں گے۔
ای لرننگ این آر سی کی ارکان کی صلاحتیوں میں اضافے کے لئے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کی طویل المدتی پالیسی کا حصہ ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر محمد مقبول نے کارپوریٹ گورننس ،پاکستان کوڈ آف کارپوریٹ گورننس فار لسٹڈ کمپنیز اینڈ پبلک سیکٹر اینٹی ٹیز سمیت کاروپریٹ گورننس سے متعلقہ عملی ٹولز پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ای لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سجاد حسین گل، ایم اے لطیف ، ناردرن ریجنل کمیٹی کے ڈپٹی منیجر اور کے ارا کین نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.