چین میں جعلی بینک نے لوگوں سے تین کروڑ ڈالر زٹھگ لئے  پولیس پانچ افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 جنوری 2015 12:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) چین میں جعلی بینک نے لوگوں سے تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر زٹھگ لیئے، یہ واقعہ چین کے مشرقی شہر نان جِنگ میں پیش آیا جہاں جعلی بینک ایک سال سے زائد عرصے تک کام کرتا رہا بینک میں 200 افراد کے اکاؤنٹس تھے جن میں جمع رقم کی مجموعی مالیت تین کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی ۔

(جاری ہے)

بینک کے جعلی ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب 19 لاکھ ڈالر جمع کرانے والے بزنس مین کو وعدے کے مطابق منافع نہیں ملا ۔ اس نے پولیس سے رجوع کیا تو پتا چلا کہ درحقیقت یہ بینک نہیں بلکہ دیہی کوآپریٹو ادارہ ہے ۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :