دہشت گردی نہ ہو تو معیشت زیادہ تیزی سے ترقی کر سکتی ہے،رپورٹ

پاکستان کی معیشت پر دہشت گردانہ تشدد کے منفی اثرات کے بارے میں واضح ثبوت ہیں  سلطان محمود

اتوار 25 جنوری 2015 12:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)ڈیفنس اینڈ ہیس اکنامکس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردسے پاک پاکستان کی معیشت زیادہ تیزی سے ترقی کر سکتی ہے رپورٹ میں کہا گیاکہ ہ حکمراں اشرافیہ کی نااہلی اور کرپشن ہی ملک کی معیشت کو پٹری سے اتارنے کے لئے کم نہ تھی کہ رہی سہی کسر مسلسل دہشت گردی نے پوری کردی ۔ رپورٹ کے مصنف سلطان محمود نے پاکستان کی معیشت پر دہشت گردی کے اثرات کا تجزیہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اندازہ لگایا کہ 1973 سے 2008 کے دوران دہشت گردانہ تشدد کی عدم موجودگی میں پاکستان کے حقیقی ،افراط زر ایڈجسٹ، جی ڈی پی میں 119فیصد کی بجائے 177 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح، دہشت گردی کی وجہ سے مجموعی اقتصادی نقصان تقریبا 33 فی صد ہے۔کئی برسوں کے دوران ، آئی ایم ایف،حکومتِ پاکستان سمیت کئی ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت پر دہشت گردی کے تباہ کن اثرات کا اندازہ لگانے کی کوشش کی سلطان محمود کاکہناہے کہ پاکستان کی معیشت پر دہشت گردانہ تشدد کے منفی اثرات کے بارے میں واضح ثبوت ہیں۔ دہشت گردی کے سب سے زیادہ تباہ کن اثرات ترسیلات زر میں کمی اور ملکی سرمایہ کاری میں نقصان کے طور پر رکارڈ کئے گء