ایبولا وائرس کی پہلی ویکیسن کو لائیبریا بھجوا دیا گیا

کئی افریقی ممالک میں ایبولا کے کیسز میں کافی کمی آئی ہے عالمی ادارہ صحت

اتوار 25 جنوری 2015 12:52

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)افریقی ممالک میں تباہی مچانے والے جان لیوا وائرس ایبولا کی پہلی ویکیسن کو لائیبریا بھجوا دیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویکسین مشہور برطانوی ادویہ ساز ادارے نے تیار کی ہے جسے آزمائشی بنیادوں پر سب سے پہلے افریقی ملک لائیبریا بھجوایا گیا ویکسین تیس ہزار کی تعداد میں تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کئی افریقی ممالک میں ایبولا کے کیسز میں کافی کمی آئی ہے تاہم لائیبریا میں اب بھی یہ جان لیوا وائرس پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے لائیبریا کے مختلف علاقوں سے مزید آٹھ افراد اس خطرناک وائرس کا شکار پائے گئے۔ گزشتہ سال ستمبر میں یہ تعداد تین سو تک پہنچ چکی تھی۔ ویکیسن کو امریکی طبی ادارے بھی تجرباتی طور پر استعمال کر چکے ہیں۔